ایک نئی سوچ ۔۔۔۔ایک نیا نظام
کیا آپ سوچتے اور سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو ایک نئے "معاشی، سماجی اور سیاسی” نظام کی ضرورت ہے؟ تو ہمارے پاس کئی سالوں کی تحقیق کر کے 600 صفحات پرمشتمل تفصیل سے لکھا گیا نیا نظام موجود ہے۔ جو جمہوری بھی ہے جو اسلام اور اسکی ثقافتی تاریخ کی روشنی میں ہر ممکن حد تک قریب ہے اور جو 21 ویں صدی کے تقاضوں اور ضرورتوں کو بھی پورا کرتا ہے۔ آپ ہمارے ساتھ شامل ہو کر اس نئے نظام کو نافذ کرنے میں ہماری مدد کر سکتے ہیں۔
بنیاد کے اصول / ستون
پاکستان کے عوام ٹیکس ادا کرنےکے عوض کم از کم درج ذیل پانچ حفاظتی ستونوں کے مستحق ہیں۔ نئے پاکستانی آئین اور قانون میں اس بات کی ضمانت دی جائیگی اور ہر حکومت اور ادارے کو قانونی طور پر پابند کیا جائے گا تا کہ ہر سال کے بجٹ میں سماجی اور اقتصادی تحفظ اور استحکام کے لیے نیچے لکھے گئے پانچ ستونوں میں کم ازکم بجٹ کا 20 سے 25 فیصد حصہ مقرر کیا جائے ۔ اور کوئی بھی اس رقم کو کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال نہیں کر سکے گا۔
ہر ٹیکس دہندہ کو ماہانہ پنشن دینا
بے گھرافراد کو عارضی رہائش فراہم کرنا اور مستقل کے لیے مدد
ہر ایک کے لیے مفت سکول کی تعلیم یا ہنر کی تعلیم بشمول ہر ایک کے لیے سکول کا لنچ
ہر ایک کے لیے صحت کی دیکھ بھال کی مفت سہولت
ہر ضرورت مند کے لیے مفت ہفتہ وار خوراک کا راشن دینا (فی شخص دو وقت کا کھانا فی دن کی بنیاد پر )
مقاصد
ایک ایسی اصلاح شدہ جمہوریت کو متعارف کروانا اور نافذ کرنا جو قرآن و سنت کی روشنی میں ہر ممکن حدتک قریب ہو۔ اور 21 ویں صدی کے تقاضوں اور ضرورتوں کو بھی پورا کرتی ہو۔ ہمارا مقصد اسلام اور پاکستانی ثقافت سے ہم آہنگ نئے معاشی ، سماجی اور سیاسی نظام کو متعارف کروانا اور نافذ کرنا ہے۔
پاکستان کے پورے آئین پر نظر ثانی کرکے تفصیلاً دوبارہ لکھنا جو ہمارے لیے 21 صدی اور اس سے آگے کے تقاضوں اورضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے کافی ہو۔ تمام قوانین کا ایک ایک کرکے جائزہ لینے اور انھیں دوبارہ اردو میں لکھنا اور جتنا ممکن ہو سکے انھیں تفصیلاً آسان اور واضح الفاظ میں لکھنا تا کہ جج صاحبان تسلی سے اور اعتماد سے فیصلے کر سکیں۔
ہمارا مقصد ایک نیا سیاسی نظام متعارف کرانا ہے جسکے تحت ریاست کا سربراہ (Head of State) عوام کے براہ راست (Direct) ووٹوں سے منتخب ہو کر آئے گا اور وہ اپنی کابینہ بناکر وفاقی (Federal) حکومت اور نیشنل Level کے معاملات چلائے گا۔ (ریاست کے سربراہ کے عہدے کا حتمی نام بعد میں مشاورت سے طے کیا جائےگا)
نیشنل اسمبلی اور Senate کوختم کر کے عوام کے براہ راست (Direct) ووٹوں سے منتخب متناسب نمائند گی والی نئی قانون ساز اسمبلی (Legislative Assembly) بنانا۔ جس کا کام صرف پاکستان کے عوام کے لیے قوانین بنانا اور قوانین کو reform کرنا ہوگا۔ اور یہ لوگ حکومت کی کابینہ میں شامل نہیں ہوں گے۔ (کوئی عہدہ یا وزارت لینے کی صورت میں قانون ساز اسمبلی سے استعفیٰ دینا لازمی ہوگا)۔
ہمارا مقصد صوبائی اسمبلیوں کو ختم کر کے اصلاحات شدہ خود مختار نئے بلدیاتی نظام کو متعارف کروانا اور نافذ کرنا ہے۔ جہاں تقریباً 50 سے60 خود مختار مقامی (Local)حکومت کے سربراہ (Head of Local Government) کا انتخاب 3 سال کے لیے علاقے کے عوام کے Direct ووٹوں سے کیا جائے گا۔ یعنی 60/50 مقامی حکومتوں کے سربراہ (وزیر اعلیٰ) کا انتخابDirect اس علاقے کے لوگ خود کریں گے۔ (مقامی حکومت کے سربراہ کے عہدے کا حتمی نام بعد میں مشاورت سے طے کیا جائے گا) مقامی حکومت کے علاقے میں کام کرنے والے تقریباً تمام ادارے مقامی سربراہ اور مقامی کابینہ کے ماتحت ہونگے۔ تمام 50 سے 60 لوکل حکومتوں کوہر سال مرکزی بجٹ (Federal Budget) سے Pro Rata رقم ملے گی۔ جسے مقامی کابینہ اپنے علاقے کے معاملات اور علاقے کی عوام کو Services دینے کے لیے خرچ کریگی مگر Federal حکومت کسی علاقے میں مداخلت کی مجاز نہیں ہو گی (ماسوائے Emergency)۔ مگر علاقے کے عوام از خود (Direct) مقامی سربراہ کا احتسابPetition یا ریفرنڈم کے ذریعے کر سکیں گے کیونکہ لوکل حکومتی سربراہ ہر ماہ یا سہ ماہی اپنے علاقے کے Accounts شائع کرنے کا پابندہوگا جس سے پتہ چلتا رہے گا کہ مقامی کابینہ (Local Government) نے کتنی رقم کہاں کہاں خرچ کی ہے۔ اور عوام کے منتخب نمائندےسےعوام آئینی حق کے تحت سال کے کسی بھی وقت ضرورت محسوس کرنے پر Petition یا ریفرنڈم کے ذریعے کسی بھی معاملے پر جواب طلب کر سکتی ہے یا فیصلہ بھی سنا سکتی ہے نہ کہ صرف الیکشن والے ایک دن۔ (مثلاً تحریک عدم اعتماد عوام کر سکے گی)۔
60/50 مقامی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داریوں (Duties) میں (1) اپنے علاقے میں امن اور استحکام (Peace & Stability) کو یقینی بنانا۔ (2) اپنے علاقے کے لیے Short Term اور Long Term پلاننگ کرنا اورPlanیا Visionدینا کہ اس کا علاقہ 3 سالوں میں یا 10 سالوں میں یا 50 سالوں میں کیسا لگے گا یا دکھائی دے گا۔ (3) اپنے علاقے کے مکینوں کے لیے تمام سہولیات یا Services کو اچھے Standard کے ساتھ مہیا (Deliver) کرنا۔ (4) اپنے علاقے کے ہر گلی محلے کو صاف ستھرا رکھنے کا بندوبست کرنا . چاہے اس کے لیےصبح اور شام صفائی ستھرائی کرنا پڑے۔ ہم ایک صفائی پسند صاف ستھرا معاشرہ/پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔(صفائی ایمان کا آدھا حصہ ہے۔ صفائی ستھرائی پر عمل کر کےکم از کم ہم آدھے مسلمان لازمی ہو جائینگے)
ہم معیشت اور ٹیکس کے نئے اصولوں اور قوائد (Rules & Principals) کو متعارف کرائیں گے جو سب کا خیال رکھے۔ جہاں طاقت اور خاص طور پر دولت کی تقسیم اسلامی اصولِ معاشیات کی بنیاد پر ہو۔ ہم نئے وفاقی (Federal) ٹیکس وصولی اور مقامی (Local)ٹیکس وصولی کے نظام کو متعارف کروائینگے۔
ہم کوئی بھی غیر ملکی قرضہ یا غیر ملکی کرنسی میں لیا گیا قرضہ جس کے لیے ریاست کی گارنٹی یا عوامی اثاثوں کو بطورِضمانت استعمال کرنے کی ضرورت ہو اُسکے لیے ریفرنڈم کے ذریعے عوام کی اجازت درکار ہوگی۔ (یہ دروازوں کے پیچھے کیے گئے معاہدوں کی رازداری کو ختم کر دے گا)۔
ہم پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سرمایہ کاری (Investment)پروگرام شروع کرینگے۔ تاکہ مستقبل قریب کی صنعتوں اور ملازمتوں کو Know How اور R&D (Research & Development) کے لیےسرمایہ مہیا کر سکیں۔ تاکہ کوئی ایک فرد یا کمیونٹی پیچھے نہ رہے Know How اور R&D کو Promote کرنے کے علاوہ یہ سرمایہ کاری21ویں صدی کے تقاضوں اور ضرورتوں کو بھی پورا کریگی مثال کے طور پر سولر انرجی اور Wind انرجی کی مصنوعات کو پاکستان میں Manufacture کرنے کے پراجیکٹ شروع کرنا (پاکستان کے پاس بہت بڑی Sea Coast ہے) اور ہم پاکستانی معیشت کے اندر سونے اور چاندی کے سِکے کو قانونی ٹینڈر کے طور پر متعارف کرائیں گے اور کاغذی روپوں کے ساتھ ساتھDigital Moneyکو بھی متعارف کرائیں گے۔ یہ ہماری معیشت کو Upgrade کرنے اور پاکستان کے طول و عرض کو بدل دینے کا ایک بہت بڑا پروگرام ہو گا۔ ہمیں ایسے مرداور خواتین کی ضرورت ہے جو پاکستان کی بہتری اور پاکستانی عوام کی بہتری کے لیے جتنا ان کے پاس وقت ہے اسے سیاسی طور پر یا Volunteer کے طور پر یا Think Tank کا حصہ بن کر ملک اور لوگوں کی بہتری کرنا چاہتے ہیں۔ خواہش مند حضرات فارم مکمل کر کے ہمارے ساتھ اس سفر اور جدوجہد میں شامل ہو سکتے ہیں۔